وزیراعظم ہی نہیں، پوری حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نااہل ہو چکی ہے ‘سراج الحق

جمعرات 27 جولائی 2017 21:42

وزیراعظم ہی نہیں، پوری حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نااہل ہو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ پریس کانفرنس کے ایک ایک لفظ سے ثابت ہوتاہے کہ صرف وزیراعظم ہی نہیں، پوری حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نااہل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

کابینہ ، حکومت اور سرکاری محکمے منجمد ہو کر رہ گئے ہیں جس سے خود ریاست کو ناقابل تلافی نقصان ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کو پانامہ لیکس کے آنے پر ہی اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیناچاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :