بھارت کا پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل دوطرفہ اور پرامن انداز میں حل کرنے کے عزم کا اظہار

اسطرح کی بات چیت کیلئے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول ضروری ہے ،بھارتی حکومت کی مستقل پالیسی یہ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے پڑوسیوں کی طرح کے تعلقات چاہتی ہے تاہم یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ تعمیری اور جامع دوطرفہ مذاکرات کیلئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرے، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ،ریاست کا ایک حصہ پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے ،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا راجیہ سبھا میں خطاب

جمعرات 27 جولائی 2017 21:39

بھارت کا پاکستان کے ساتھ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل دوطرفہ اور ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیے کے مطابق جموں وکشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو دوطرفہ اور پرامن انداز میں حل کرنے کیلئے پرعز م ہے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے راجیہ سبھا کو بتایاکہ شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیے کے مطابق جموں وکشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کو دوطرفہ اور پرامن انداز میں حل کرنے کیلئے پرعز م ہیں اسطرح کی بات چیت کیلئے دہشتگردی اور تشدد سے پاک ماحول ضروری ہے ۔

انھوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کی مستقل پالیسی یہ ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے پڑوسیوں کی طرح کے تعلقات چاہتی ہے تاہم یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ تعمیری اور جامع دوطرفہ مذاکرات کیلئے ایک ساز گار ماحول پیدا کرے ۔

(جاری ہے)

سشما سوراج نے کہاکہ رویتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کا ایک حصہ پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں ہے ۔

ایک اور تحریری جواب میں بھارتی وزیر خارجہ نے اس بات سے انکار کیاکہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ تین سالوں میںتعلقات خراب ہوئے ۔انکا کہنا تھا کہ یہ سچ نہیں ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات گزشتہ تین سالوں سے بہت کشیدہ ہیں۔حقیقت میں 2014اور 2015کے دوران دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :