صوبے بھر میں بلاتفریق گرینڈ آپریشن کا آغاز کیاجائے،منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے، منشیات کیخلاف حکومت کی زیرو ٹارلینس کی پالیسی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی آئی جی پی کو منشیات کیخلاف آپریشن کا آغاز اور آگاہی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت

جمعرات 27 جولائی 2017 21:35

صوبے بھر میں بلاتفریق گرینڈ آپریشن کا آغاز کیاجائے،منشیات کے عادی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان صابر احمد کو منشیات کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز اور آگاہی مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے، منشیات کیخلاف صوبے بھر میں بلاتفریق گرینڈ آپریشن کا آغاز کیاجائے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے بحالی سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے منشیات کیخلاف حکومت کی زیرو ٹارلینس کی پالیسی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کرایاجائے،حکومت منشیات کیخلاف بھی نیشنل ایکشن پلان کی طرز پر کارروائی کرے گی۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ منشیات کے استعمال کیخلاف آگاہی مہم میں تیزی لائی جائے اس حوالے سے تمام اضلاع میں سکولوں اور عوامی سطح پر پروگرامز کا انعقاد کیاجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چلاس تھک چیک پوسٹ جدید طرز پر قائم کیا گیا ہے جس میں تمام درکار وسائل فراہم کئے گئے ہیں جس کو گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں نے سراہا ہے۔

انہوں نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو ہدایت کی ہے کہ گلگت سٹی تھانے کو بھی دو ماہ میں ماڈل تھانہ بنایاجائے جس میں کانفرنس روم سمیت دیگر سہولیات میسر ہوں اور بتدریج تمام ڈسٹرکٹ کے تھانوں کی حالت کو بہتر بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ حکومت نے آئی جی پی گلگت بلتستان کو فری ہینڈ دیا ہے حکومت نے جامعہ پالیسی دی ہے جس پر آئی جی پی گلگت بلتستان عملدرآمد کرا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :