وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں ایس پی یو سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی حتمی منظوری دے دی ،منصوبے پر 3 ارب کی لاگت آئیگی جس میں سے 1ارب کی رقم وزیر اعظم پاکستان نے صوبائی حکومت کو فراہم کردیئے ہیں ، یونٹ کے قیام سے گلگت بلتستان میں امن وامان کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی ٹریننگ روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید خطوط پر آرمی سے کرائی جائے گی، جدید اسلحہ وکمیونی کیشن سمیت دیگر درکار سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی آئی جی پی گلگت بلتستان صابر احمد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 27 جولائی 2017 21:35

وزیر اعظم  نے گلگت بلتستان میں ایس پی یو سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں (ایس پی یو) سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کی حتمی منظوری دے دی جس پر تقریباًتین ارب کی لاگت آئیگی جس میں سے ایک ارب کی رقم وزیر اعظم پاکستان نے صوبائی حکومت کو فراہم کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام سے گلگت بلتستان میں امن وامان کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا سپیشل پروٹیکشن یونٹ 700 افراد پر مشتمل ہوگا اور اس منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی ٹریننگ روایتی طریقوں سے ہٹ کر جدید خطوط پر آرمی سے کرائی جائے گی اور جدید اسلحہ اور کمیونی کیشن سمیت دیگر درکار سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بروز جمعرات ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے آئی جی پی گلگت بلتستان صابر احمد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جو روایتی پولیس سے ہٹ کر جدید ٹریننگ اور سہولیات سے آراستہ جوانوں پر مشتمل ہوگا۔یہ منصوبہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کیلئے پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے علاوہ اضافی طور پر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :