مریم نواز کا آئندہ الیکشن ڈسکہ سے لڑنے کا امکان

جمعرات 27 جولائی 2017 21:34

مریم نواز کا آئندہ الیکشن ڈسکہ سے لڑنے کا امکان
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی راہنماء اور وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا ڈسکہ کے قومی اسمبلی این اے 113سے 2018کا الیکشن لڑنے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ن لیگ کے ضلعی راہنمائوں کے مطابق اگر مریم نواز شریف ڈسکہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑتی ہیں تو ڈسکہ سے رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ کو ٹیکنو کریٹس کی خصوصی سیٹ پر سینیٹر بنوایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :