کسی بھی کام کی تشہیر اس کے اصل مقاصد کے حصول میں اہم ثابت ہوتی ہے ، محمد زبیر

تشہیر سے عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ جس کی تشہیر کی جاتی ہے اس کی افادیت سامنے لانے میں مدد ملتی ہے، گورنر سندھ

جمعرات 27 جولائی 2017 21:31

کسی بھی کام کی تشہیر اس کے اصل مقاصد کے حصول میں اہم ثابت ہوتی ہے ، محمد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کسی بھی کام کی تشہیر اس کے اصل مقاصد کے حصول میں اہم ثابت ہوتی ہے ، تشہیر سے عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ جس کی تشہیر کی جاتی ہے اس کی افادیت سامنے لانے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میڈیا کا ہے جہاں خبروں کے ساتھ ساتھ تشہیری مہم سے عوامی رجحان حاصل کیا جا تا ہے ،اچھی اور معیاری تشہیر کے مثبت نتائج یقینی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں سید سرمد علی کی قیادت میںپاکستان ایڈ ور ٹائزنگ ایسوسی ایشن کے 13 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا ۔ وفد میں مسعودہاشمی ، جاوید ہمایوں ، وقار حیدری ، سہیل کسات ، فاطمہ سہیل کسات، ذیشان خان ، علی مانڈوی والا، نعمان نبی خان ، عظمیٰ رضوی ، ملائشیا سے بھرت کمار من ہر لعل جبکہ انڈونیشیا سے مس مایا کیرو لائنا وٹو نو اور ایمونویل ایرن ڈیگا شامل تھیں ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نجی شعبہ سے متعلق مسائل اور حائل مشکلات اور اشتہارات کی ایشیائی کانفرنس جس میں 22 ممالک کے اشتہارات کی صنعت سے متعلق1000 وفود شرکت کرینگے سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔گورنر سندھ نے کہاکہ شعبہ اشتہارات صنعت کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے ترقی پذیر ممالک میں اشتہارات کے مثبت نتائج کا حصول خوش آئند ہے ،اس شعبہ سے وابستہ افراد کی شب و روز محنت کے باعث نجی شعبہ مزید ترقی کرتا جا رہا ہے ، حکومت شعبہ اشتہارات کے مسائل کو ہر ممکن حل کرے گی تاکہ اس شعبہ کو مزید تقویت حاصل ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ اشتہارات نجی چینلز اور اخبارات کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن نجی اشتہارات صرف ان چینلز اور اخبارات کی ہی زینت بنتے ہیں جن سے مثبت اور مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ، سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹی وی چینلز اور پڑھے جانے والے اخبارات میں اشتہارات سے عوام تک زیادہ سے زیادہ رسائی ممکن بنائی جا تی ہے تاکہ اس اشتہار کے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکیں ، یہی وجہ ہے کہ آج کل ٹی وی چینلز اور اخبارات میں زبردست مقابلہ جاری ہے جس کا کریڈٹ شعبہ اشتہارات کو ہی جاتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ اشتہارات میں نئی نئی جدت لانے کے لئے کی جانے والی تبدیلی اور کا نفرنسز کے انعقاد سے اس شعبہ کو مزید فعال کرنے میں مدد ملتی ہے ، 2019 ء میں پاکستان میں ہونے والی اشتہارات کی ایشیائی کانفرنس کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔ملاقات میں وفد کے سربراہ سید سرمد علی نے گورنر سندھ کو بتایا کہ شعبہ اشتہارات کی ایشیائی کانفرنس انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 22 ممالک سے شعبہ اشتہارات سے منسلک افراد شرکت کرینگے یہی کا نفرنس 2019 ء میں پاکستان میں منعقد ہو گی اس سے قبل اشتہارات کی ایشیائی کانفرنس 1989 ء میں لاہور میں منعقد کی جا چکی ہے ۔ #

متعلقہ عنوان :