خوشامدیوں سے خبردار رہنا ہو گا، پانامہ کا فیصلہ آپکے حق میں آئے تو اپنے پاؤں زمین پر رکھیئے گا،نثارکا نوازشریف کو مشورہ

جمعرات 27 جولائی 2017 21:23

خوشامدیوں سے خبردار رہنا ہو گا، پانامہ کا فیصلہ آپکے حق میں آئے تو اپنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کے د وران ایک بار پھر وزیراعظم میاں نواز شریف کو کہا کہ خوشامدیوں سے خبردار رہنا ہو گا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پانامہ کا فیصلہ آپکے حق میں آئے تو اپنے پاؤں زمین پر رکھیئے گا کیونکہ آپ کے ارد گرد لوگ آپکو مشورہ دیں گے فلاں کا سر قلم کر دو اور فلاں کا سر اتار دو۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں میاں نواز شریف عاجزی پسند انسان ہیں اس لئے مشورہ دے رہا ہوں کہ اگر فیصلہ خلاف بھی آ جائے پھر بھی عاجزی کا ہی مظاہرہ کریں کیونکہ اصل بات پارٹی کو بچانا اور متحد رکھنا ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ حق میں آیا تو وزیر اعظم کو مبارکباد دینے جاؤں گا۔