Live Updates

عمران خان کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے کل سپریم کورٹ جانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 20:47

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) عمران خان کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے کل سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا فیصلہ کل بروز جمعہ صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاناما کیس کا فیصلہ سننے کیلئے کل سپریم کورٹ جائیں گے۔ عمرن خان کے ہمراہ تحریک انصاف کے دیگر سینئر رہنما بھی سپریم کورٹ جائیں گے۔ واضح رہے کہ 9 ماہ تک چلنے والے پاناما کیس کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی خصوصی بینچ سنائے گا۔ فیصلہ وزیراعظم کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات