لاہور، سالی کے رشتے سے انکار پرلڑکی کے بہنوئی کو قتل کردیا گیا

جمعرات 27 جولائی 2017 21:14

لاہور، سالی کے رشتے سے انکار پرلڑکی کے بہنوئی کو قتل کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) چوہنگ میں سالی کے رشتے سے انکار پرلڑکی کے بہنوئی کو قتل کردیا گیا بتایاگیا ہے کہ شاہ پور کانجراں کے علاقے میں قاصد نامی ملزم نے رشتے کے انکار پر لڑکی کے بہنوئی اکبر کو قتل کر دیا پولیس نے ملزم قاصد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی جبکہ لڑکی کے ورثاء کے مطابق ملزم کا گھر مقتول کے گھر کیساتھ ہے اور اسے رشتہ نہ ملنے کا رنج تھا اس حوالے سے اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ اکبر نے دکان کھولی ہی تھی کہ ملزم قاصدنے حملہ کر دیاجبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں مقتول اکبر کے اہل خانہ نے قاتل کے چچا کو بھی قصور وار ٹھہرایا ہے ان کا کہنا ہے کہ چچا نے قتل کرنے میں ملزم کی معاونت کی۔

متعلقہ عنوان :