لاہور،پنجاب کے نئے آئی جی نے عہدے کاچارج سنبھالنے کے دوسرے روز 105 اہلکاروں کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیاں دیدیں

جمعرات 27 جولائی 2017 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پنجاب کے نئے آئی جی پولیس کیپٹن (ر)عارف نواز نے عہدے کاچارج سنبھالنے کے دوسرے روز پنجاب پولیس کے 105 اہلکاروں کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیاں دیدیں ہیں ترقی پانے والے مذکورہ اے ایس آئی گزشتہ روز کافی عرصے سے اپنی ترقیوں کے منتظر تھے محکمہ پولیس کی ایڈمن برانچ نے ترقی پانے والے اے ایس آئی کی ترقیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :