لاہور،نیب نے شہر کے 9 ٹائونوں میں واقع جائیدادوں کی رجسٹریاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھیج دی

جمعرات 27 جولائی 2017 21:12

لاہور،نیب نے شہر کے 9 ٹائونوں میں واقع جائیدادوں کی رجسٹریاں فیڈرل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) نیب لاہور نے شہر کے 9 ٹائونوں میں واقع جائیدادوں کی رجسٹریاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھیج دی ہیں ان رجسٹریوں کاریکارڈ ایف آئی آر کو بھیجنے کامقصد ان نو ٹائونوں میں واقع جائیدادوں پر عائد پراپرٹی ٹیکس اور ان جائیدادوں کی خرید و فروخت پر عائد ہونے والا ٹیکس کا جائزہ لینا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ایف بی آر کی جائزہ رپورٹ نیب لاہور کو فراہم کی جائیگی اور رپورٹ میں اس امر کی نشاندہی کی جائیگی کہ شہر کے کس کس ٹائون میں کس کس ریونیو آفیسر نے مک مکا کر کے کم شرح میں ٹیکس وصول کیا ۔

متعلقہ عنوان :