وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس وزیراعظم نے اپنے با اعتماد وزیروں اور مشیروں کے ساتھ غور سے سنی

کسی بات کا میڈیا کے ذریعے جواب نہ دینے کی ہدایت

جمعرات 27 جولائی 2017 21:07

وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس وزیراعظم نے اپنے با اعتماد وزیروں اور مشیروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے با اعتماد وزیروں اور مشیروں کے ساتھ بہت غور سے سنی۔

(جاری ہے)

با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے پریس کانفرنس سننے کے بعد اپنے تمام وزراء اور مشیروں کو ہدایت کی ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی کسی بات کا میڈیا کے ذریعے جواب نہ دیا جائے اور ساتھ ساتھ چوہدری نثار علی خان کو ٹھنڈا کرنے اور اپنے ساتھ رکھنے کے لئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم ایک دو روز میں چوہدری نثار علی خان سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :