لاہور،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے حلقے کے سینکڑوں مکین علاقے میںسیوریج نظام کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے

جمعرات 27 جولائی 2017 21:05

لاہور،صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے حلقے کے سینکڑوں مکین علاقے میںسیوریج ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے انتخابی حلقے کے علاقے سینکڑوں مکین علاقے میںسیوریج نظام کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے نوناریاں چوک میں ٹائر جلا کر احتجاج کرتے ہوئے گو نواز گو کے نعرے بلند کر دئیے مظاہرین کا موقف تھا کہ ان کا علاقہ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کا انتخابی حلقہ ہے لیکن رانا مشہود نے آج تک اس علاقے کا دورہ نہیں کیا یہاں کے مکین ان مسائل کا شکار ہیں اس سے صوبائی وزیر بے خبر ہیں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے علاقے کا مرکزی سیوریج میں اینٹیں پھنسا کر اسے دانستہ طور پر بند کر دیا ہے سیوریج کی بحالی کیلئے انہوں نے کئی مرتبہ واسا سب ڈویژن سے رابطہ کیا لیکن کسی نے کوئی نہ سنی جس کے نتیجہ میں گٹروں کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر پھیل گیا ہے اور گلیاں و سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو کر رہ گئیں ہیں انہوں نے خبردارکیا کہ اگر ان کے اس مسئلے کو فوری طورپر حل نہ کیا گیا تو وہ اپنا احتجاج ملتان روڈ پر کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔