پاناما کیس کا کل فیصلہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 27 جولائی 2017 20:39

پاناما کیس کا کل فیصلہ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وطن واپس پہنچ ..
کراچی: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-27جولائی-2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہنگامی طور پر واپس دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ تاہم کراچی پہنچنے کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پانامالیکس کے متوقع فیصلے کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں سے مشاورت شروع کردی تایم بلاول بھٹو زرداری اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے 30 جولائی کو پارٹی رہنمائوں کا زرداری ہائوس اسلام آباد میں اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پانامالیکس کے فیصلے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا