گیم از اوور! نوازشریف کل نااہل ہونے جا رہے ہیں: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 20:31

گیم از اوور! نوازشریف کل نااہل ہونے جا رہے ہیں: شیخ رشید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گیم از اوور! نوازشریف کل نااہل ہونے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ کل سپریم کورٹ سب سے پہلے پہنچیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کا کوئی بھی فیصلہ آئے وہ اسے قبول کریں گے۔ تاہم نواز شریف کیلئے گیم اوور ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ کل وزیراعظم سپریم کورٹ سے نااہل ہونے جا رہے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ پاناما کیس کا کل کا فیصلہ ملک کی سیاسی تاریخ بدلنے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاناما کیس کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی خصوصی بینچ کل بروز جمعہ صبح ساڑھے 11 بجے سنائے گا۔ کیس کا فیصلہ 9 ماہ تک چلنے والی عدالتی کاروائی کے بعد سنایا جا رہا ہے۔