Live Updates

پانامہ لیکس فیصلہ ، تحریک انصاف کا (کل) تمام سیاسی گرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان

پارٹی سربراہ عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

جمعرات 27 جولائی 2017 20:47

پانامہ لیکس فیصلہ ، تحریک انصاف کا (کل) تمام سیاسی گرمیاں منسوخ کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) تحریک انصاف نے کل ( جمعہ ) پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج جمعہ کو وزیر اعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے لئے علامتی احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے باعث تمام سیاسی سرگرمیوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور پارٹی سربراہ عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات