سیکورٹی خطرات کل سپریم کورٹ میں عام افرادکاداخلہ بندہوگا ، خصوصی پاسز جاری ہونگے

۔ریڈزون میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی

جمعرات 27 جولائی 2017 20:44

سیکورٹی خطرات کل سپریم کورٹ میں عام افرادکاداخلہ بندہوگا ، خصوصی پاسز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) پانامہ کیس کے کل (جمعہ کو ) فیصلے کے دن سپریم کورٹ میں عام افرادکاداخلہ بندہوگا،حکومت نے یہ فیصلہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظراٹھایاہے ،سپریم کورٹ احاطہ میں داخلہ خصوصی پاسز پرہوگا۔

(جاری ہے)

ریڈزون میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ،اورسیکورٹی کے دستے ریڈزون میں تعینات کردیئے گئے ،ریڈزون کے علاقے میں قائم سرکاری عمارتوں کی حفاظت بھی سخت کردی گئی ۔سرکاری ملازمین کوہدایت کی گئی کہ پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایات کے عین مطابق سڑک کااستعمال کریں اوراپنے دفاترتک پہنچیں ،میڈیااورسیاستدانوں کی بھاری تعدادتاریخی فیصلہ سننے کے لئے عدالت کے حاطے میں موجودہوں گی۔

متعلقہ عنوان :