فیصل آباد، عدالت نے گیس چوری کے ملزم یونس کوپانچ سال قید اور 30ہزارروپے جرمانہ کی سزاء سنائی

جمعرات 27 جولائی 2017 20:25

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے گیسچوری کیالزام کاشتکار محمدیونس کوپانچ سال قید اور 30ہزارروپے جرمانہ کی سزاء کاحکم سنایا،آن لائن کے مطابق چک نمبر225رب کامحمدیونس اپنے گھریلو کنکشن سے گیس چوری کرتاتھا کہ محکمہ سوئی گیس فیصل آباد کی ٹیم نے چھاپہ مار کر 2013ء میں ملزم کے خلاف گیس چوری کرنے کے الزام میں تھانہ صدر میں گیس چوری درج کردیا جرم ثابت ہونے پر فاضل جج نے ملزم یونس کوپانچ سال قید اور 30ہزارروپے جرمانہ کی سزاء سنائی ،پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے جیل بھیجو دیا ہے

متعلقہ عنوان :