وزیر داخلہ کی استعفیٰ کی بات گزشتہ شام تک تھی، چند دوستوں کے کہنے پر وزیر داخلہ نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا تھا، ترجمان وزارت داخلہ کی وضاحت

جمعرات 27 جولائی 2017 20:25

وزیر داخلہ کی استعفیٰ کی بات گزشتہ شام تک تھی، چند دوستوں کے کہنے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جولائی2017ء) ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزارت اور اسمبلی سے استعفیٰ کی بات کل شام تک تھی، چند دوستوں کے کہنے پر وزیر داخلہ نے اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے بعد اپنے وضاحتی بیان میں کہ اکہ وزیر داخلہ کے استعفیٰ کا معاملہ گزشتہ شام تک کا تھا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کل شام تک میرا ذہن تھا کہ میں کوئی انتہائی قدم اٹھاؤں گا اور پانامہ کیس کے فیصلے کے عبد وزارت اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دوؤ گا۔ ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ نے چند دوستوں کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :