پاناما کیس: پہلا حکم عبوری تھا،سپریم کورٹ نے اب حتمی فیصلہ دیناہے، رانا ثناءاللہ

پاناما کیس مزید لارجربنچ کی طرف بھی جا سکتا ہے،وزیراعظم کو جرح کیلئے بھی بلایا جا سکتا ہے۔ وزیرقانون پنجاب کا پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 جولائی 2017 20:18

پاناما کیس: پہلا حکم عبوری تھا،سپریم کورٹ نے اب حتمی فیصلہ دیناہے، ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2017ء ) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس مزید لارجربنچ کی طرف بھی جاسکتاہے،وزیراعظم کوجرح کیلئے بھی بلایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کل سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے پراظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاناما کیس پرپہلاحکم عبوری تھااب عدالت نے حتمی فیصلہ دیناہے۔ایسے میں اختلافی نوٹ بھی عبوری ہی ہوگا۔اگر ایسا نہیں تویہ فیئرٹرائل کیسے ہوگا؟انہوں نے کہاکہ پاناماکیس مزید لارجربنچ کی طرف بھی جاسکتاہے۔اس میں وزیراعظم کوجرح کیلئے بھی بلایاجاسکتاہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے کل پاناما کیس کافیصلہ سنانے کااعلان کردیا ہے۔