پاناما کیس کے 2 ججز کا وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا عبوری فیصلہ حتمی ہو جائے گا اگر مزید ایک بھی جج نے ان کے فیصلے کی توثیق کر دی: قانونی ماہرین

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 20:12

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے 2 ججز کا وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا عبوری فیصلہ حتمی ہو جائے گا اگر مزید ایک بھی جج نے ان کے فیصلے کی توثیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کا حتمی فیصلہ کل بروز جمعہ صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا۔ فیصلہ 3 کی بجائے 5 رکنی خصوصی بینچ کی جانب سے سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

 اس حوالے سے قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کے 2 ججز کا وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا عبوری فیصلہ حتمی ہونے کا امکان ہے۔ اگر 3 رکنی بینچ میں سے کسی ایک بھی جج نے وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا تو یوں 2 ججز کے عبوری فیصلے کی توثیق ہو جائے گی۔ یوں 2 ججز کا عبوری فیصلہ حتمی فیصلہ بن جائے گا اور وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ تاہم یہ بات بھی یاد رہے کہ عبوری فیصلہ دینے والے 2 ججز چاہیں تو پاناما کیس جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مدنظر رکھ کر اپنا فیصلہ تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔