گورنرسندھ محمد زبیر کی سیکرٹری پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے 5رکن وفد سے ملاقات

مشکلات سے دوچار ماہی گیربرداری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،جلد مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ،محمد زبیر

جمعرات 27 جولائی 2017 20:23

گورنرسندھ محمد زبیر کی سیکرٹری پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء)گورنرسندھ محمد زبیر شدیدمعاشی مسائل سے دوچارماہی گیروں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپوردلچسپی کااظہارکیا۔گورنرمحمدزبیر نے ماہی گیرنمائندوں کے مسائل سن کرانہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی جس پرپاک ماہی ویلفیئرایسوسی ایشن سمیت پوری ماہی گیربرادری ان کی مشکورہیں۔ بروز جمعرات ان خیالات کااظہار پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راشد سردار نے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں پاک ماہی گیرویلفیئرایسوسی ایشن کے عہدیداران اورممبران کی گورنرہائوس میںگورنرسے پاک ماہی گیرویلفیئرایسوسی ایشن کے 5رکنی وفدکی ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا،راشدسردارنے کہاکہ گرنر سندھ محمد زبیر نے ماہی گیروں کودرپیش مسائل سنے اوراس کے بعد انہیں فوری طورپرحل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی، پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے گورنرسندھ کوماہی گیروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے 5 رکنی تشکیل دینے کی تجویزپیش کی جس پر انہوں نے جلدہی کمیٹی تشکیل دینے اورپاک ماہی گیرویلفیئر کے رکن کوبھی کمیٹی میں شامل کرنے کاوعدہ کیا، ملاقات کے دوران گورنرسندھ محمدزبیر نے کہا کہ بنگلہ بولنے والے ماہی گیروں کے شناختی کارڈ کے مسئلے اور سمندرمیں جانے پر پابندی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم پاکستان، وفاقی وزیر داخلہ، وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ، ڈی جی نادرا، ڈی جی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمیت دیگر حکام سے رابطہ کروں گا ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت ماہی گیروں کوہرممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔مشکلات سے دوچار ماہی گیربرداری کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔راشدسردارنے مزیدکہا کہ پوری ماہی گیربرداری گورنرسندھ محمدزبیر کی جانب دیکھ رہی ہے ہمیں امید ہے کہ گورنرسندھ ماہی گیروں کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔ اجلاس میں صدر پاک ماہی گیر ویلفیئر ایسوسی ایشن علاؤالدین ناکواسمیت و دیگر عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد شریک تھی۔