وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارات آر او پلانٹس کے مطلق جائزہ اجلاس

12آر او پلانٹس کیماڑی اور 6 آر او پلانٹس لیاری ٹاؤن میں لگائے گئے ہیں، حکام کی بریفنگ لیاری کی آبادی 10لاکھ ہے اسے روزآنہ 20 ملین گیلن پانی روزنہ ملنا چاہیے ،وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 27 جولائی 2017 20:20

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارات آر او پلانٹس کے مطلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارات آر او پلانٹس کے مطلق جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر جام خان شورو، محمد علی ملکانی، فیاض بٹ، صوبائی سکریٹریز اور متعلقہ انجینئرنے شرکت کی، وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیاکہ اس وقت 12 آر او پلانٹس کیماڑی اور 6 آر او پلانٹس لیاری ٹاؤن میں لگائے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ہر بندی کو روزانہ 20ملین گیلن پانی دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ لیاری 20 ملین گیلن پانی روزنہ ملنا چاہیے کیوں کہ اس کی آبادی 10 لاکھ ہے، اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) 14 ملین گیلن پانی روزانہ کی بنیاد پر دے رہا ہے اور 6 لاکھ گیلن پانی آراو پلانٹس سے ملنا چاہیے، اسی طرح کیماڑی ٹاؤن کی 9.2 ملین گیلن روزانہ کی ضرورت ہے، جب کہ واٹر بورڈ 2.2 ملین گیلن پانی مہیا کر رہا ہے باقی 7 ملین گیلن آراو پلانٹس کے ذریعے ملنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ لیاری ٹاؤن کا آر او پلانٹ گنجائش سے کم چل کر رہا ہے۔ اس آر او پلانٹ کے لیے کچے پانی کی قلت ہے، کیوں کہ ٹی ڈی ایس 65000 سے 40000 پی پی ایم ہے۔اس وقت ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ گیلن کچے پانی کی سپلائی سے 35000 سے 40000 صاف پانی نکلتا ہے جو علائقوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیں کہ کچے پانی کی سپلائی کا بندوبست کیا جائے، اب کچا پانی سمندر سے لینے کا بندوبست کیا جا رہا ہے جس کے لیے آر او پلانٹس کے سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جو آراو پلانٹس سمندر سے دور ہیں اور ان کو ایسی جگہ شفٹ کیا جائیگا جہاں گراؤنڈ واٹر کی ڈی ٹی ایس کم ہو۔

متعلقہ عنوان :