کینال روڈ کی توسیع اور برقی لائینوں کی منتقلی کے سلسلے میں لیسکو کے چار گرڈ وں سے بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی

جمعرات 27 جولائی 2017 20:20

کینال روڈ کی توسیع اور برقی لائینوں کی منتقلی کے سلسلے میں لیسکو کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کینال روڈ کی توسیع کے دوران برقی لائینوں کی منتقلی کے سلسلے میں مورخہ 29جولائی 2017ء کو صبح9بجے سے شام 5بجے تک لیسکو کے چار گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی۔تفصیلات کے مطابق جن گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی ان میں 132kvفتح گڑح گرڈ ،موبائل گرڈ ،پی ڈبلیو آر گرڈ ،سنی ویو گرڈ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان گرڈ سے بند ہونے والے فیڈرز میں فتح گڑح ،گھی مل،شالامار لنک روڈ،تاج پورہ،بند روڈ،مسلم آباد،پی آر ایس ایس نمبر2,3،مجاہد آباد،ہربنس پورہ،کینٹ،آر کے این فرنس،گلشن پارک،کینال بنک،میاں پارک،مغلپورہ،نبی پورہ،طفیل روڈ،عید گاہ،حافظ پورہ،عامر ٹاؤن،حیدر قرار،مدینہ ٹاؤن،رام گڑھ، گلشن پارک،نبی پورہ،گھی مل،ظفر علی روڈ،درس روڈ،آر سی ایس،آر پی ایچ نمبر3،1,2،رائل پام،اے آئی روڈ،زمان پارک،واپڈا ہاؤس،نیکلسن روڈ،مدنی روڈ،گلستان کالونی،جی ٹی روڈ 1،مصطفی آباد،ریلوے کالونی،میاں میر،میاں میر ہسپتال،دھرمپورہ،جی او آر،ڈیوس روڈ،میکلورڈ روڈ،ایل ڈی اے ،گوارنرہاؤس،ایجرٹن روڈ،حبیب بنک،الحمرہ آرٹ سنٹر،حیات سنٹر،زمان پارک،محمد نگر،شاہین کمپلیکس،ایمپرس روڈ،دنیا ٹی وی،سنی ویو کمپلیکس،سی ایم سیکرٹریٹ اور سر گنگا رام ہسپتال کے علاقہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :