گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی ڈاکٹر آصف کرمانی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 27 جولائی 2017 20:20

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی ڈاکٹر آصف کرمانی کو بلامقابلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مسلم لیگ(ن) کے کارکن ڈاکٹر آصف کرمانی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی پارٹی کارکنوں سے والہانہ محبت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے ہمیشہ پارٹی ورکروں کی ہر سطح اور مقام پر حوصلہ افزائی کی ہے۔ گورنر پنجاب نے امید ظاہر کی ہے کہ قیادت نے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اسے پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریںگے۔