بابر اعوان کے استعفیٰ سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی جنرل نشست کی سکروٹنی ،آصف کرمانی اور محمد نعمان کے کاغذات نامزدگی منظور

آزاد امیدوار سرفراز قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے

جمعرات 27 جولائی 2017 20:16

بابر اعوان کے استعفیٰ سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی جنرل نشست کی سکروٹنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) سینیٹر ظہیر الدین بابر اعوان کے استعفیٰ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کی سکروٹنی جمعرات کو دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب لاہور میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب لاہور میں سینیٹر ظہیر الدین بابر اعوان کے استعفیٰ سے خالی ہونیوالی سینیٹ کی جنرل نشست پر کاغذات نامردگی کی سکرونٹی کا مرحلہ انجام پاگیا ۔

سینیٹ کی اس نشست پر تین امیدوارا ن نے کاغذات نامزدگی جمع کراوئے جن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو امیدوار آصف سعید کرمانی اور محمد نعمان شامل ہیں جبکہ سرفراز قریشی نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔سکرونٹی کے دوران آصف کرمانی اور محمد نعمان کے کاغذات بغیر کسی اعتراض کے منظور کر لئے گئے جبکہ آزاد امیدوار سرفراز قریشی کے کاغذات ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ نہ ہونے کے باعث نامنظور قرار دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ا میدوار محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادی جوکہ منظور کر لی گئی۔ الیکشن قانون سیکشن 15 کے تحت امیدوار سیکرونٹی کے وقت یا الیکشن شیڈول میں کاغذات نامزدگی کی واپسی کی تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لینے کی درخواست ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرا سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :