سمیرا ملک کیس میں سنگل رکنی بنچ کے فیصلہ کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی

جمعرات 27 جولائی 2017 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) سمیرا ملک کیس میں سنگل رکنی بنچ کے فیصلہ کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل رکنی بنچ کی 7 جولائی کے فیصلہ کو معطل کیا جائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے کرپٹ پریکٹس کو روکنے کے لیے آرٹیکل 218/3 کے تحت کارروائی کی ہے‘بیلٹ پیپر کو دکھا کر استعمال کرنا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 اور 226 کے تحت جرم ہے۔ الیکشن کمیشن کو اختیارات ہیں کہ وہ کرپٹ پریکٹس کو روکے‘درخواست میں سمیرا ملک‘ ملک عمیر حیدر‘ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور پریزائڈنگ افیسر خوشاب کو فریق بنایا گیا ہے۔