اسلام آباد ہائی کورٹ ، نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری

جمعرات 27 جولائی 2017 20:16

اسلام آباد ہائی کورٹ ، نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی تقرری کے خلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست گزار راؤ توفیق کی جانب سے دائر درخواست کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نیشنل بینک میں کنٹریکٹ پر تعینات کیے گئے سربراہان کا تقرر غیر قانونی ہے قانون کے تحت نیشنل بینک میں کنٹریکٹ ملازمین تعینات نہیں کیے جاسکتے