چوہدری نثار کا پریس کانفرنس میں 8بار میاں نواز شریف کا نام لیا ، ملاقات اور عدالتی فیصلے کے حوالے سے صرف 2بار وزیراعظم کے الفاط استعمال کئے

جمعرات 27 جولائی 2017 20:00

چوہدری نثار کا پریس کانفرنس میں 8بار میاں نواز شریف کا نام لیا ، ملاقات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پنجاب ہائوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں میاں نواز شریف کو وزیراعظم کہنے سے گریز کرتے رہے، انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں 8بار میاں نواز شریف کا نام لیا اور ملاقات اور عدالتی فیصلے کے حوالے سے صرف 2بار وزیراعظم کے الفاط استعمال کئے ، پارٹی پسند نا پسند کی بنیاد پر فیصلوں کو برملا ہدف تنقید بنایا،میاں نواز شریف سے پارٹی کو منظم کرنے کی درخواست کی کئی بار نواز شریف کا نام لیا، وزیراعظم کہنے سے گریز کرتے رہے، عدالت عظمیٰ کے فیصلے اور ملاقات کے حوالے سے ضرور وزیراعظم کے الفاظ استعمال کئے، اکثر و بیشتر وزیراعظم کے الفاظ استعمال نہیں کئے ۔