چوہدری نثار کا(کل) پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر وزیر داخلہ کے عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا قوی امکان

جمعرات 27 جولائی 2017 20:00

چوہدری نثار کا(کل) پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر وزیر داخلہ کے عہدے اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان (کل) پانامہ کیس پر عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آنے پر وزیر داخلہ کے عہدے اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو نے کا قوی امکان ہے ۔ اس امر کا اعلان وہ باضابطہ طور پر گزشتہ وز پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کر چکے ہیں۔

اپنے استعفیٰ کے حوالے سے وہ جمعہ کو کارروائی کو آگے بڑھائیں گے، ان کے استعفے سے حکومت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کیلئے نئی مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ پانامہ اسکینڈل میں وزیراعظم سے متعلق فیصلہ آنے کے بعد وہ وزارت داخلہ اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جائیں گے، وہ مزید کام نہیں کر سکتے، سیاست سے دل اچاٹ ہو گیا ہے، وزارت اور قومی اسمبلی سے الگ ہو کر خاموش زندگی گزارنے کا فیصلہ پہلے ہی کر چکا تھا، پارٹی رہنمائوں کے باربار رابطوں اور بات چیت پر میرے لئے یہ پریس کانفرنس وبال جان بن گئی، پارٹی کو مشکل وقت میں غلط پیغام نہیں دینا چاہتا اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ پانامہ پر وزیراعظم کے حق میں فیصلہ آئے یا مخالفت میں، وزیرداخلہ کا عہدہ چھوڑ دوں گا اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہو جائوں گا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان کے اس باقاعدہ اعلان پر ان کے (آج) دو استعفے سامنے آنے کا قوی امکان ہے۔