چوہدری نثار نے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کیلئے ’’آوارہ ٹرین ‘‘کے مسافروں کی نئی اصطلا ح متعارف کرادی

ٹرین چھوٹ جانے کی طعنہ زنی پر شدید رد عمل کا اظہار

جمعرات 27 جولائی 2017 20:00

چوہدری نثار نے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کیلئے ’’آوارہ ٹرین ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کیلئے ’’آوارہ ٹرین ‘‘کے مسافروں کی نئی سیاسی اصطلا ح متعارف کرادی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹرین چھوٹ جانے کی طعنہ زنی پر شدید رد عمل کا اظہار کیا، شیخ رشید احمد کو اپنی پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کھری کھری سنا دیں اور واضح کیا کہ وہ کسی ’’آوارہ ٹرین‘‘ میں کبھی سوار ہوئے ہیں نہ ہوں گے نہ کبھی ایسی نوبت آئے گی، وہ آوارہ ٹرین میں چڑھنے اور اترنے والے نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :