سپریم کورٹ کا لارجر بنچ (کل ) پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے گا ، روسٹر جاری

جمعرات 27 جولائی 2017 20:00

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ (کل ) پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے گا ، روسٹر جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) پانامہ کیس کا فیصلہ (کل) ساڑھے گیارہ بجے سنایا جائے گا ، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لاجز بینچ فیصلہ سنائے گا ، روسٹر جاری کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو دن ساڑھے گیارہ بجے پانامہ کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں روسٹر جاری کردیاگیا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لاجز بینچ سنائے گا ۔ لاجز بینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ، جسٹس اعجاز افضل ، جسٹس اعجاز الاحسن ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں ۔ پانامہ کیس کا فیصلہ تین رکنی عمل درآمد بینچ نے 21جولائی کو محفوظ کیا تھا ۔ بینچ کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے ۔