چکوال، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

جمعرات 27 جولائی 2017 19:56

چکوال، غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) قصبہ ڈورے تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر علی اکبر نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال چیک کرنے پر ملزم تنویر الرحمن ولد محمد لطیف سکنہ ڈورے اپنی دکان میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کر رہا تھا جس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایس آئی امین اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :