نواز شریف جانے کے بعد وفاقی کا بینہ خود ہی ختم ہو جاتی ہے چوہدری نثار کو استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی‘اعجازچوہدری

چوہدری نثار کو شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ پر اعتراض نہیں ،پارٹی مشاورتی اجلاسوں میں نہ بلائے جانے کا غم کھائے جارہاہے ‘چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل

جمعرات 27 جولائی 2017 19:56

نواز شریف جانے کے بعد وفاقی کا بینہ خود ہی ختم ہو جاتی ہے چوہدری نثار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے چوہدری نثار کی پریس کا نفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ چوہدری نثارکی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ ہے ،نواز شریف جانے کے بعد وفاقی کا بینہ خود ہی ختم ہو جاتی ہے چوہدری نثار کو استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی،چوہدری نثار کو شریف خاندان کی کرپشن اور لوٹ پر اعتراض نہیں بلکہ پارٹی مشاورتی اجلاسوں میں نہ بلائے جانے کا غم کھائے جارہاہے ،ڈان لیکس کے کے جرائم کر پردہ ڈالنے والے شخص چوہدری نثار تھے جو اس کے اصل ذمہ دار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ چوہدری نثار نے کھلا اعترف کیا کہ نواز شریف کو خوشامدی اوردرباریوں کے ٹولے نے یرغمال بنا رکھا ہے،چوہدری نثار آج کی پریس کانفرنس کے بعد نواز شریف کی کرپشن کے دفاع کر نے والی ٹیم کے 11ویں کھلاڑی ثابت ہو ئے ہیں،چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کھودا پہاڑنکلا چوہا وہ بھی مرا ہو ا، آج کی پریس کانفر نس چوہدری نثار کے رونے وھونے کے سواکچھ نہیں تھی ،چوہدری نثار نواز شریف کے چور وزیر اعظم ثابت ہو نے کے باوجود ان کے قصدے پڑھ رہے تھے ،(ن) لیگ کے اند ر اور باہر جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہیت قائم ہے۔