ْوزیراعلی بلوچستان نے سرکاری سکولوں کی بندش کا نوٹس لیکر سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 27 جولائی 2017 19:54

ْوزیراعلی بلوچستان نے سرکاری سکولوں کی بندش کا نوٹس لیکر سیکرٹری تعلیم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ کے علاقوں کلی قمبرانی اورکلی فتح باغ میں نجی عمارتوں میں قائم سرکاری سکولوں کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورہدایت کی ہے کہ سیکرٹری تعلیم سکولوں کی بندش کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے مذکورہ عمارتوں کے مالکان کے ساتھ معاملات طے کریں تاکہ ان سکولوں میں تدرس وتدریس کا عمل بلا رکاوٹ جاری رکھاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :