وزیر اعلیٰ بلوچستان سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 27 جولائی 2017 19:54

وزیر اعلیٰ بلوچستان سے لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات، باہمی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی قیادت میں مرکزی وصوبائی عہدیداروں کے وفد نے ملاقات کی،وفد نے وزیراعلیٰ سے اُن کے برادرنسبتی سینیٹر آغاشہبازدرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران بلوچستان کی ترقی ،امن واستحکام اورباہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال بھی کیاگیا،سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر بھی اس موقع پر موجودتھے۔