وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا اقامہ ،ْ رہائشی پرمٹ یا شہریت نہیں ،ْ ترجمان

جمعرات 27 جولائی 2017 19:54

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک کا اقامہ ، رہائشی پرمٹ یا شہریت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت خزانہ سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہاگیا کہ سینیٹر اسحاق ڈار 2002ء سے 2008ء تک متحدہ عرب امارات میں پیشہ وارانہ طورپر فنانشل ایڈوائزر رہے ہیں اور یہ اس عرصہ کے لئے الیکشن کمیشن ،ْٹیکس گوشواروں میں ظاہر بھی کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنی پیشہ وارانہ مشاورتی خدمات سر انجام دینے کے لئے آفیشل اقامہ حاصل کیا تھا تاہم 31مارچ 2008ء کو وفاقی کابینہ میں شمولیت سے قبل انہوں نے اس عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، اس طرح اقامہ مقررہ مدت ختم ہو گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :