پاناما بنچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے ،ْ نیا روسٹر جاری

جمعرات 27 جولائی 2017 19:52

پاناما بنچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاناما بنچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے ،ْسپریم کورٹ نے بنچ تشکیل دیتے ہوئے روسٹر جاری کردیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کیلیے بنچ تشکیل دے دیئے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے تین بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ اگست کے دوسرے ہفتے میں دو بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس سنیں گے۔دوسری جانب جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے سے چھٹیوں پر چلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :