پوری قوم پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سننا چاہتی ہے ،ْ عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں ،ْ فواد چوہدری

عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف کیس کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو تحریک انصاف قانونی چارہ جوئی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد عدالتی کارروائی کی جائیگی ،ْنعیم الحق

جمعرات 27 جولائی 2017 19:52

پوری قوم پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سننا چاہتی ہے ،ْ عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ پوری قوم پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سننا چاہتی ہے اس لئے ہم عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ ملک کا مستقبل دائوپر لگا ہوا ہے ،ْ ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں اور انٹیلی جنس بیورو تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہے۔

فواد چوہدری نے اپیل کی کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنائے ،ْہم عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں جبکہ پوری قوم سپریم کورٹ کا فیصلہ سننا چاہتی ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نے مسلم لیگ (ن )کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جعلی دستاویزات سے مقدمے کر کے یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں جبکہ جہانگیر ترین کے خلاف زرعی انکم ٹیکس پر مقدمہ چل رہاہے ،ْجس پر کافی وقت ضائع کیاگیا، اگر حنیف عباسی نے معافی نہ مانگی تو کیس کو منطقی انجام تک لے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف کیس کا مستقبل ردی کی ٹوکری ہے کیونکہ سچ کو توڑ مروڑ کر مقدمہ پیش کیا جا رہا ہے۔ نعیم الحق نے کہاکہ پاناما کیس کی وجہ سے ملک مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ،ْ لیگی رہنما اقامے لیکر آئین کی حکمرانی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا تحریک انصاف قانونی چارہ جوئی کیلئے مشاورت کر رہے ہیں اور جلد عدالتی کارروائی کی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ نیب میں وزیراعظم کیخلاف 32 کیس ہیں حکمرانوں کو قومی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا ہو گا ،ْحکمران طبقہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگاجس کے بعد کسی حکمران کو قومی دولت لوٹنے کی جرات نہیں ہو گی ۔