مخالفین سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے ،ْاسحاق ڈار

عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں ،ْوزیر خزانہ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 27 جولائی 2017 19:51

مخالفین سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے ،ْاسحاق ڈار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مخالفین سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے۔ وہ جمعرات کو یہاں ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں چوتھی پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراء کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال میں پاکستانی معیشت نے نمایاں ترقی کی ہے، ہم نے پاکستان کو اقتصادی طور پر خودمختار بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کے معترف ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ (اوپن گورنمنٹ پارٹنرشپ) او جی پی کی رکنیت کے حصول کیلئے پونے دو سال سخت محنت کی ہے، یہ کلب کی ممبرشپ نہیں کہ اپلائی کیا اور مل گئی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے پارلیمنٹرینز ٹیکس ڈائریکٹری کا باضابطہ اجراء کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھے سال اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کیا گیا ہے ۔

ٹیکس ڈائریکٹری میں 1010ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکسوں سے متعلق تفصیلات شامل ہیں جو ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ۔گذشتہ سال 996اراکین پارلیمنٹ کی ٹیکس تفصیلات ڈائریکٹری میں شائع کی گئیں تھیں ۔ دیگر اراکین پارلیمنٹ کو ایک مہینے کا اضافی وقت دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنی ٹیکس تفصیلات کا اندارج کراسکیں ۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا کاچوتھا ملک ہے جس نے ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کی ہے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ موجودہ حکومت کے گذشتہ چار سالوں کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 73فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ٹیکس ڈائریکٹری کے اجراء کی تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان ‘چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :