وزیراعظم نواز شریف کی ڈاکٹر آصف کرمانی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں پاکستان کی خدمت اور قیادت کے اعتماد پر پورااتروں گا، وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کر کے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو عزت دی، لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی

جمعرات 27 جولائی 2017 19:49

وزیراعظم نواز شریف کی ڈاکٹر آصف کرمانی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں پاکستان کی خدمت اور قیادت کے اعتماد پر پورااتروں گا، وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کر کے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو عزت دی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے ڈاکٹر آصف کرمانی کو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کر کے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو عزت دی، مسلم لیگ (ن) کا کارکن ہونے پر فخر ہے، وزیراعظم کے وژن کی روشنی میں پاکستان کی خدمت اور قیادت کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔ وزیراعظم کی دختر مریم نواز، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بھی آصف کرمانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔