نواز لیگ اندرسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ، اب چوہدری نثار بھی نہیں بچا سکتے، پہلے دن سے کہاتھا کہ چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہار

جمعرات 27 جولائی 2017 19:49

نواز لیگ اندرسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ، اب چوہدری نثار بھی نہیں بچا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز لیگ اندرسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اسے اب چوہدری نثار بھی نہیں بچا سکتے،میں نے پہلے دن سے کہاتھا کہ چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نواز لیگ اندرسے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اسے اب چوہدری نثار بھی نہیں بچا سکتے۔چوہدری نثار نے نواز لیگ کے اندر درباریوں کا بھی ذکر کیا ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میںنے پہلے دن سے کہاتھا کہ چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے۔…