دشمنی کی حد تک جنرل (ر) پرویز مشرف کی مخالفت کرتاتھا چوہدری نثار علی کا پریس کانفرنس میں پرویز مشرف کے خلاف اپنے سخت گیر موقف کا اعادہ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کے حوالے سے بھی ایک بار پھر اپنی سخت پوزیشن کی وضاحت دعوئوں اور نمائشی اعلانات پر یقین نہیں رکھتا ، پرویز مشرف کے حوالے سے جو پوزیشن اختیار کی وہی ملک وقوم کے مفاد کا تقاضہ تھی ، وزیرداخلہ

جمعرات 27 جولائی 2017 19:49

دشمنی کی حد تک جنرل (ر) پرویز مشرف کی مخالفت کرتاتھا چوہدری نثار علی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف اپنے سخت گیر موقف کا اعادہ بھی کیا اور واضح کیا کہ وہ دشمنی کی حد تک جنرل (ر) پرویز مشرف کی مخالفت کرتے تھے۔انہوں نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی احمد شجاع پاشا کے حوالے سے بھی ایک بار پھر اپنی سخت پوزیشن کی وضاحت کی ، چوہدری نثار نے واضح کیا کہ وہ دعوئوں اور نمائشی اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ، پرویز مشرف کے حوالے سے جو پوزیشن اختیار کی وہی ملک وقوم کے مفاد کا تقاضہ تھی ، سابق فوجی صدر کی دشمنی کی حد تک مخالفت کرتا رہا ۔

سیاسی معاملات میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) احمد شجاع پاشا کی مداخلت کے حوالے سے بھی چوہدری نثار علی خان نے اپنی پوزیشن کا اعادہ کیا اور کہا کہ میرا بیان ریکارڈ پر ہے ، میں نے برملا کہا کہ اگر پاشا کو توسیع دی گئی تو اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لوں گا ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے اپنے فوجی پس منظر کو بھی بیان کیا ۔ اس پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ ہاں مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میرے خاندان سے میرے بھائی اور بہنوئی سمیت کئی لوگ فوج میں اہم پوزیشنوں پر رہے ، میرے خاندان کی نئی نسل کے لوگ بھی فوج میں ہیں مگر اس فوجی پس منظر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا ، میں سیاستدان ہوں سیاستدان رہوں گا اور یہی میری شناخت اور پہچان ہے ۔