ہرسٹاپ پر رکنے والی آوارہ ٹرین کی سواری نہیں ہوں ، ایک ہی ٹرین کا مسافر ہوں جس پر35سال سے سوار ہوں، چوہدری نثار

جمعرات 27 جولائی 2017 19:49

ہرسٹاپ پر رکنے والی آوارہ ٹرین کی سواری نہیں ہوں ، ایک ہی ٹرین کا مسافر ..
ْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ہرسٹاپ پر رکنے والی آوارہ ٹرین کی سواری نہیں ہوں ، ایک ہی ٹرین کا مسافر ہوں جس پر35سال سے سوار ہوں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو مخاطب کر کے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ میں نے ٹرین مس کردی ہے ، میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں ہر سٹاپ پر رکنے والی کسی بھی ٹرین کا مسافر نہیں ہوں اور نہ ہی ایسی ٹرین میں بیٹھنا پسند نہیں کرتا جو ہر سٹاپ پر رکتی ہو ،ایک ہی ٹرین کا مسافر ہوں جس پر35سال سے سوار ہوں مشکل ترین حالات میں بھی ایک ہی ٹرین کا سفر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :