وفاقی وزیر داخلہ ایک بار پھر غیر معمولی طور پر تجریہ کاروں کے تبصروں میں زیر بحث

پریس کانفرنس ختم ہوتے ہی تمام ٹی وی چینلز پر تجزیہ کاروں اور سیاسی وقانونی ماہرین سے نثار کی پریس کانفرنس پر رائے لینے کا سلسلہ شروع

جمعرات 27 جولائی 2017 19:49

وفاقی وزیر داخلہ ایک بار پھر غیر معمولی طور پر تجریہ کاروں کے تبصروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک بار پھر غیر معمولی طور پر تجریہ نگاروں کے تبصروں میں زیر بحث آگئے ، سب سے زیادہ ان کی پریس کانفرنس زیر بحث رہی ، یہ اعزاز کسی اور وزیریا سیاسی شخصیت کو حاصل نہیں ، پریس کانفرنس ختم ہوتے ہی تمام ٹی وی چینلز پر تجزیہ نگاروں اور سیاسی وقانونی ماہرین سے چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر رائے لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تمام چیدہ چیدہ چینلز نے وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس پر تبصرے کئے اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹی وی چینلز میں چوہدری نثار علی خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بھی قیاس آرائی اور پیش گوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔