وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کے موقع پر شہباز شریف کی آمد کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات ، کسی شخص کو پنجاب ہائوس میں وزیراعلیٰ انیکسی کی طرف جانے کی اجاز ت نہ تھی

جمعرات 27 جولائی 2017 19:49

وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس کے موقع پر شہباز شریف کی آمد کے باعث سیکیورٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس کے موقع پر پنجاب ہائوس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی آمد کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، کسی شخص کو پنجاب ہائوس میں وزیراعلیٰ انیکسی کی طرف جانے کی اجاز ت نہیں تھی ، میڈیا کے نمائندوں کو بھی عقبی دروازے سے داخل کرنے کی اجازت دی گئی ، وزیراعلیٰ شہباز شریف کی روانگی کے بعد پنجاب ہائوس کے ملٹی پرپز ہال کے دروازے کھول دیے گئے ۔