وزیراعظم سمیت کسی عہدے کا خواہشمند یا امیدوا ر نہیں ، عدالت کا فیصلہ حق میں آئے یا مخالفت میں، وزیراعظم سے ملنے جائونگا،و فاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 27 جولائی 2017 19:49

وزیراعظم سمیت کسی عہدے کا خواہشمند یا امیدوا ر نہیں ، عدالت کا فیصلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم سمیت کسی عہدے کا خواہشمند یا امیدوا ر نہیں ہوں،سازش میرے خون میں شامل نہیں عدالت کا فیصلہ حق میں آئے یا مخالفت میں، وزیراعظم سے ملنے جائونگا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ خدانخواستہ اگر فیصلہ خلاف آیا تو میں پھر بھی نواز شریف کو ملنے جائوں گا، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر فیصلہ خلاف آیا تو میں وزیراعظم بننے کا خواہشمند نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عزت عہدوں سے نہیں آتی کردار سے آتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انشا ء اللہ فیصلہ حکومت کے حق میں آئے گا اور میاں نوازشریف سرخرو ہونگے اور اگر خدانخواستہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خلاف بھی آیا تو میں نوازشریف کے آگے چٹان کی طرح کھڑا ہوں گا۔