چوہدری نثار پریس کانفرنس کے آغاز میں معمول کے مطابق خوشگوار موڈ میں ، پارٹی سے وفاداریوں اور (ن) لیگ کے اندر کی سازشوں کے تذکر ے پر افسردہ، دکھی دل کے ساتھ نوازشریف کو مشورے

جمعرات 27 جولائی 2017 19:49

چوہدری نثار پریس کانفرنس کے آغاز میں معمول کے مطابق خوشگوار موڈ میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان پریس کانفرنس کے دوران شروع میں معمول کے مطابق خوشگوار موڈ میں رہے تاہم جب پارٹی سے وفاداریوں اور پارٹی کے اندر کی سازشوں کا تذکرہ شروع کیا تو افسردہ نظر آئے اور جب وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں بات چیت شروع کی تو انتہائی غمزدہ تھے اور دکھی دل کیساتھ وزیراعظم نوازشریف کو مشورے دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کے دوران کوئی سوال نہیں لیا۔