پاناما کیس فیصلے سے قبل وفاقی دارلحکومت کیلئے ریڈ الرٹ جاری

جمعرات 27 جولائی 2017 19:35

پاناما کیس فیصلے سے قبل وفاقی دارلحکومت کیلئے ریڈ الرٹ جاری
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم فیصلہ کل سنایا جائیگا۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ کی عمارت سمیت ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی سخت رہےگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورت اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہونگے اور غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ پہلے سے ہی کردیاگیا ہے جس کے تحت 5 یا اس سے زائد افراد کا ایک جگہ اکھٹے ہونے پر پابندی ہوگی۔ مزید یہ کہ کل ریڈ زون سمیت پورے اسلام آباد میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہوگی اور 3ہزار اہلکار تعینات ہونگے جس میں اسپیشل برانچ ، ٹریفک اہلکار اور رینجرز شامل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :