پاناما کیس کا فیصلہ 28 جولائی کو 3 کی بجائی 5 رکنی بینچ کی جانب سے سنایا جائے گا

muhammad ali محمد علی جمعرات 27 جولائی 2017 19:29

پاناما کیس کا فیصلہ 28 جولائی کو 3 کی بجائی 5 رکنی بینچ کی جانب سے سنایا ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-25جولائی-2017ء) پاناما کیس کا فیصلہ 28 جولائی کو 3 کی بجائی 5 رکنی بینچ کی جانب سے سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیصلہ کل بروز جمعہ 28 جولائی کو صبح ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ فیصلہ سپریم کورٹ کا 3 رکنی نہیں بلکہ 5 رکںی خصوصی بینچ سنائے گا۔

واضح رہے کہ پاناما کیس کے عبوری فیصلے میں 2 ججز نے وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا تھا۔ اس کے بعد پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے معاملات 3 رکنی بینچ کی جانب سے دیکھے گئے تھے۔ تاہم اب پاناما کیس کے حتمی فیصلے کیلئے 5 رکنی بینچ دوبارہ بیٹھے گا۔ ان ججز میں جسٹس شیخ عظمت سید، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :